زین مدنی: لاہور میں عید قربان پر پیش کیے جانے والے پرنس تھیٹر کے ڈرامے "عید میرے یار دی" کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔
تقریب کا آغاز ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں سے ہوا، جس میں اداکاراؤں نے خوب رنگ جمایا۔ معروف فنکاراؤں آفرین پری، فیروزہ علی، رینا ملتانی، نایاب خان، مریم، سرفراز وکی، ڈائریکٹر اجمل ملک اور پرڈیوسر محمد یوسف نے بھی دل کھول کر بھنگڑے ڈالے۔ فنکاروں کو بگھی میں بٹھا کر ایبٹ روڈ کا چکر بھی لگوایا گیا.
آفرین پری نے اس موقع پر کہا کہ"عید پر شائقین کے لیے ایک منفرد اور مزاح سے بھرپور ڈراما لے کر آ رہے ہیں جو ان کی عید کو یادگار بنا دے گا۔"
رینا ملتانی نے کہا کہ"ہم صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کو خصوصی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آ کر ہمارا ڈراما دیکھیں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔"
جہاں شہری عید پر لذیذ کھابوں سے لطف اندوز ہوں گے، وہیں یہ معیاری اسٹیج ڈرامے ان کی تفریح کا سامان بھی فراہم کریں گے۔