سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نےٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لے لیا۔
ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن فوری آج رات جاری کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید الاضحی سے قبل ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے عید کی خوشیوں کو ماند کرنے مترادف ہے ۔