سٹی42: فیصل آباد میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق لیہ سےآنے والی بس کو حادثہ تھانہ ٹھیکریوالہ کے قریب پیش آیا،زخمیوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا،متوفیان کی لاشوں کو مارچری یونٹ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی،ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
75 ج ب کے پاس لیہ سے آنیوالی مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں بوٹا شفاقت،تنویر اور نامعلوم خاتون شامل ہیں۔
ٹھیکریوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔