سرکشی اور بغاوت ریاست کے خلاف ہو تو معافی نہیں دی جاتی، رانا ثنا اللہ

سرکشی اور بغاوت ریاست کے خلاف ہو تو معافی نہیں دی جاتی، رانا ثنا اللہ
کیپشن: Rana Sanaullah Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سرکشی اور بغاوت ریاست کے خلاف ہو تو معافی نہیں دی جاتی، انھوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کی ہے، جولوگ اس واقعے کی مزمت کریں گے انکی معافی ہو سکتی۔ 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف سرکشی اور بغاوت کی، سرکشی اور بغاوت ریاست کے خلاف ہو تو معافی نہیں دی جاتی۔ جب یہ ہمیں چور کہہ رہے تھے تب پنکی پیرنی اور فراح گوگی ملک کو لوث رہیں تھیں۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انھوں نے کہا پچاس لاکھ گھر دوں  گا ، ان سے غلظ وعدہ ہو گیا ۔ ہماری حکومت میں ایک پولیس آفیسر  یا ایک ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی بھی پیسو ں پر نہیں ہوئی۔ ان سے جو نہ ہو سکا وہ ہم نے ایک سال میں کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انھوں نے سیاسی احتجاج نہیں کیا، انھوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کی ہے،  جس نے جناح ہاؤس کو اگ لگائی، ان کی کوئی معافی نہیں۔انھوں نے شہیدوں کے مجسمے توڑے۔ 

کرنل شیر خان کی بہادری جی تعریف کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ آبدیدہ ہو گئے۔ انھوں نے کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کی۔ میرے الفاظ لڑکھڑا رہے ہیں۔ انھوں نے جو سلوک کرنل شیر خان کے مجسمے سے کیا اس سے مودی کو خوش کہا۔

 رانا ثناءاللہ نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر ان ریاست کے خلاف سر کشی کرنے والوں کو چھپنے نہیں دیں گے، جو لوگ ریاست کے خلاف سرکشی کریں انکو اس ریاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ، جولوگ اس واقعے کی مزمت کریں گے انکی معافی ہو سکتی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہو گا ،عوام اپنا لیڈر منتخب کریں گے ، یہ فتنہ سیاست سے مائنس ہو گا، میں کہتا رہا ہوں کہ یہ ایک فتنہ ہے۔ میں کہتا رہا ہوں کہ اگر عوام نے ووٹ کی طاقت سے اس فتنے کو مائنس نہ کی تو ملک میں ایک حادثہ ہوگا، آج یہ خود ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاسپورٹ آپ کی شناخت پوری دنیا میں باور کرواتا ہے،یہ سہولت فوری طور پر ملنا ضروری تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer