عمران خان ہمیں ریحام خان کوبربادکرنے کی ہدایات دیتےتھے،عظمیٰ کاردار کاانکشاف

Uzma Kardar interview, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی سابق رہنما عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان نے ریحام خان سے اپنی طلاق ہونےکے بعد  ہمیں ریحام خان کو برباد  کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عظمیٰ کاردار کے انٹرویو کا ایک کلپ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں میزبان نے عظمیٰ کاردار سے سوال کیا کہ ریحام اور بشریٰ دونوں میں سے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کون زیادہ بہتر تھیں، اس سوال پر عظمیٰ کاردار  نے  یہ حیران کن انکشاف کیا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی اور  ریحام خان کی طلاق کے وقت ہم پی ٹی آئی میں تھے، اس  دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا پر جانے والی تمام  پی ٹی آئی کی خواتین کو خاص ہدایات دی تھیں کہ آپ نے ریحام خان کی ایسی کی تیسی کرنی ہے، آپ نے ریحام خان کو پوری طرح برباد کردینا ہے  اور ریحام خان کے پرخچے اڑا دینے ہیں۔

عظمیٰ کاردار نے کہا ہم تو اس وقت آنکھوں پر پٹی باندھے چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے چل رہے تھے ہم نے سوچا بھی نہیں تھا وہ بھی غلط ہوسکتے ہیں، ہم نے سوچا کہ ریحام خان نے ہی گڑ بڑ کی ہوگی، انہوں نے ہی معاملہ خراب کیا جو یہ طلاق ہوئی لیکن ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ غلطی چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ’لیکن اب میں پہلی دفعہ یہ بات کروں گی کہ ریحام خان اور کچھ بھی ہوسکتی ہیں لیکن منافق نہیں ہوسکتیں، ان کی زندگی سب کے سامنے ہے، انہوں نے کسی سے کچھ نہیں چھپایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کہتے کچھ  اور کرتے کچھ ہیں اس کامطلب منافقت ہے‘۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف  کے چیرمین عمران خان نے معروف صحافی اور براڈ کاسٹر ریحام خان سے شادی 2014 میں اسلام آباد میں اپنے دھرنا کے دوران کی تھی، اس شادی کے کچھ ہی دن بعد ان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی خبریں آنے لگیں اور کچھ عرصہ بعد عمران نے ریحام خان کو طلاق دے دی تھی۔ ریحام خان نے طلاق کے کچھ عرصہ بعد اپنی کتاب میں اپنی عمران خان کے ساتھ گزری زندگی کے واقعات کا ذکر کیا تو ان میں یہ بھی شامل تھا کہ عمران شادی کے دوران ہی ان کو بدنام کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں کو ہدایات دیتے رہے اور طلاق کے بعد ان کی کردار کشی عمران خان کے حکم پر کی گئی۔