محمد رضوان کا ہارورڈ اسکول میں اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ

محمد رضوان کا ہارورڈ اسکول میں اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں بابر کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔

بابراعظم اور محمد رضوان حال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔

واضح رہے کہ رضوان کو خاص طور پر مختلف ممالک کے کرکٹ دوروں کے دوران مختلف مساجد میں اپنی تقریروں کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پھیلانے کی کوششوں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔