نوجوان بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

نوجوان بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کی کنندا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا نوجوان اداکار نتھن گوپی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکار ڈاکٹر وشنو وردھن کے ساتھ فلم ہیلو ڈیڈی میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کرنے والا اداکار 39 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نتھن گوپی کو دل میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔