ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کے زور پر جواں سالہ لڑکی اغوا

اسلحہ کے زور پر جواں سالہ لڑکی اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر کالونی(فہد بھٹی)تھانہ نشتر کالونی کی حدود یوحنا آباد فیز ٹو سے جواں سالہ لڑکی اغوا، نامعلوم کار سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ( مہوش ) نامی لڑکی کو اغوا کر لیا۔ لواحقین نے مقدمہ کے اندارج کے لیے درخواست جمع کروا دی ۔

یوحنا آباد کے علاقے میں اکیس سالہ لڑکی کو دن دہاڑے 3 نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔ لواحقین کہتے ہیں کہ مہوش دیگر فیکٹری ورکرز کے ساتھ بس میں سوار ہونے کے لیے سڑک پر کھڑی تھی جس دوران یہ واردات ہوئی۔

لواحقین کہتے ہیں کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں معلوم کہ مہوش کو کس نے اغوا کیا,  لڑکی کی والدہ نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ نشتر کالونی میں درخواست دے دی ہے مگر درخواست موصول ہونے کے باوجود بھی پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کی گئی , پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی جائے گی ۔

دوسری جانب  نشتر کالونی میں اسلحہ بردار دو ڈاکوؤں نے سیل مین کو بازار میں لوٹ لیا،  ایک ہاتھ میں دو پستول تھامے ڈاکو بازار میں دہشت پھیلاتے فرار ہو گئے ،واردات کی موبائل فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

 شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا  ہے ،  واردات کی موبائل فوٹیج میں ڈاکوئوں کو موٹرسائیکل سوار سیل مین سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، سٹی42 کو موصول ہونے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ایک ڈاکو شہری سے پیسے نکلواتا رہا جبکہ رہا دوسرا ڈاکو دو پستول ہاتھ میں پکڑے بازار میں سرعام بھڑکیں مار کر شہریوں کو ڈراتا رہا۔

ڈاکووں نے بھرے بازار میں سرعام شہریوں میں دہشت پھیلائی اور واردات کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے درخواست موصول ہونے پر روایتی کاروائی کرتے ہوئے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer