عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے زبردست پیشگوئی کردی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے زبردست پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گرمی سے پریشان زندہ دل لاہور کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر بارش کی پیشگوئی کردی۔

گرمی سے پریشان روزے داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں، محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر بارش کی نوید سنادی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم درجہ حرارت27 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 14 کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر لاہور میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا جب کہ شام کو بارش ہوگی، آج رات اور کل لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer