ویب ڈیسک: نواب شاہ میں نجی بینک کے دو سیلری اکاؤنٹس سے ایک ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اکاؤنٹس اصل ہولڈرز کے بجائے کوئی اور استعمال کر رہا تھا، جبکہ مشکوک لین دین کے ذریعے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی گئی۔
حکام کے مطابق اس معاملے کا مقدمہ 29 مئی کو درج کیا گیا تھا۔ دونوں اکاؤنٹ ہولڈرز اس وقت ضمانت پر ہیں۔
ایف آئی اے نے بروقت اطلاع نہ دینے پر نجی بینک کے چار ملازمین کو بھی مقدمے میں نامزد کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے سکھر آفس طلب کر لیا ہے۔