سٹی 42 : استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے مشترکہ بریفنگ دی گئی ۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ امن ،ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور انکے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں ، ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات کی رفتار اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات کی۔ اسلام آباد ایم او یو پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت نہایت اہم ہے۔ مذاکرات کو بچانے کیلئے اسرائیل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل معاہدے کو ثبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
بلوچستان میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ، بس حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کی ہرشعبے میں بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھرے رہیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی رفتار پر اطمینان ہے۔