ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ؛ ایک اور گاڑی جھیل میں جاگری

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ؛ ایک اور گاڑی جھیل میں جاگری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اپرسوات کالام کی نصراللہ جھیل میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی جھیل میں جا گری۔

پولیس  کے مطابق ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا، گاڑی میں 7 افراد سوار تھے۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مشترکہ آپریشن کے بعد گاڑی بھی جھیل سے نکال لی گئی۔نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور قانون شکنی پر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج، قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا ۔ ناران میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں سیاحوں نے گاڑی دریائے کنہار میں ڈال دی، جس کے باعث سیاح گاڑی سمیت دریا میں پھنس گئے۔کے ڈی اے حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے گاڑی دریا میں پھنس گئی۔

گاڑی دریائے کنہار میں ڈوبنے پر کے ڈی اے حکام کے ریسکیو بوٹ نے گاڑی میں موجود چار افراد کو ریسکیو کر لیا۔ گاڑی بھی نکال لی تھی اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار بھی کیا تھا ۔