ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، 2 کی شناخت ہو گئی

گوادر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، 2 کی شناخت ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: گوادر کے علاقے پانوان اور گنز کے درمیان پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت شاہ بخش اور پیری ولد عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی تین لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، انہیں شناخت کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔