ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی خواتین اغوا زیادتی کیس؛ باس کہلوانے والے ملزم سمیت 4 مزید ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین اغوا زیادتی کیس؛ باس کہلوانے والے ملزم سمیت 4 مزید ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: غیر ملکی خواتین کے ساتھ اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آگئی ۔ 

پولیس نے غیر ملکی خواتین کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کرنے والے چار مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں اپنے آپ کو باس کہلوانے والا ملزم بھی شامل  ہے ۔

گرفتاری کے دوران باس کہلوانے والے ملزم کی ٹانگیں بھی چھت سے چھلانگ لگاتے ٹوٹ گئیں۔گرفتار ملزمان کی تعداد آٹھ ہو گئی۔

رضا ڈار نے اپنے ایک اور کزن کے ساتھ ملکر تمام ڈرامہ رچایا ۔گرفتار ملزمان میں رضا ڈار کا ایک اور کزن بھی شامل ہے ۔لڑکیوں کو اغوا کر کے دو روز تک حبس بے جا میں رکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔حبس بےجا کے دوران لڑکیوں کے والدین سے ویڈیو کالز کے زریعے رابطہ کروا کر بھتہ بھی وصول کیا گیا ۔رضا ڈار نے ایک لڑکی کے ڈیجیٹیل والٹ سے اپنے والٹ میں ستر ہزار ڈالر بھی ٹرانسفر کیے ۔ فرانس میں مغوی لڑکی کے والد نے فرانس پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد اس نے لاہور پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کی ۔دو روز تک پویس نے ملزمان کی تلاش جاری رکھی لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا ۔

لڑکیوں کی بازیابی کے بعد پولیس نے خود فارن آفس اور فرانس ایمبیسی کو واقعہ کے بارے میں اطلاع دی۔