حیدر علی جان: سوات کے علاقے مٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔