ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوگس اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 مقدمات درج

بوگس اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 مقدمات درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شہر میں بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف جاری مہم کے دوران سخت کارروائی کی گئی ہے، جس میں متعدد مقدمات درج اور ہزاروں وہیکلز کو چالان کیا گیا۔

سی ٹی او کے مطابق جون کے دوران بوگس نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 72 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ بغیر نمبر پلیٹس اور اپلائیڈ فار" پلیٹس رکھنے والی 9 ہزار 434 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

مہم کے دوران فینسی اور ایکسائز کے مقررہ معیار کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 5 ہزار 723 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح نمبر پلیٹس کو توڑنے یا گاڑی کا ماڈل چھپانے پر 5 ہزار 552 وہیکلز کو بھی چالان کیا گیا۔

حکام کے مطابق مہم کے دوران معمولی خلاف ورزی پر 50 ہزار سے زائد موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کو آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

سی ٹی او کے مطابق بغیر نمبر پلیٹس گاڑی پر جرمانہ کار کے لیے 3 سے 5 ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل کے لیے 1 ہزار روپے مقرر ہے۔ بوگس نمبر پلیٹس لگانے کی صورت میں مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں پرانے نمبر کی بجائے نیا یونیورسل نمبر لگائیں۔ ان کے مطابق کچھ شہری ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، جس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔