طلحہ اشرف:ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں گیس 370 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں۔
دوسری جانب ایل پی جی ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ انہیں مڈل مین کی جانب سے گیس پہلے ہی مہنگے داموں فراہم کی جاتی ہے، جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت ممکن نہیں رہتی, انہوں نے کہا کہ اصل منافع مڈل مین کما رہے ہیں، جبکہ بدنامی ریٹیلرز کے حصے میں آ رہی ہے۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے.