ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انمول پنکی کیس میں بڑا بریک تھرو، سابق پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج

رانا اکرم دس سے زائد اہلکاروں کے ہمراہ زبردستی گھر میں داخل ہوا، جہاں ملزمان نےمدعیہ کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا

انمول پنکی کیس میں بڑا بریک تھرو، سابق پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:منشیات ڈیلر انمول پنکی کیس کے ایک اہم کردار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ انمول پنکی کے سابق شوہر اور ریٹائرڈ پولیس افسر رانا اکرم کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ یاسمین تبسم نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا، جبکہ سی سی پی او کی انکوائری میں رانا اکرم کو قصوروار قرار دیے جانے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مقدمے کے متن کے مطابق جولائی 2024 میں ریٹائرڈ پولیس افسر رانا اکرم دس سے زائد اہلکاروں کے ہمراہ زبردستی مدعیہ کے گھر میں داخل ہوا، جہاں ملزمان نے اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان گھر سے 55 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔ مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے مدعیہ کے شوہر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان گھر سے ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رانا اکرم ریٹائر ہو چکا ہے، جبکہ مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کے گزشتہ ماہ ڈرگ کوئین انمول پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کےنام سامنے آگئے، جنہیں مفرور قرار دے دیا گیاتھا۔

  کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف دائر منشیات کے مقدمے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے تھے ، جس کے چلتے پولیس نے کیس کی نئی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرا وائی گئی تھی۔ 

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات فروشی کے اس نیٹ ورک میں ملوث ملزمہ انمول عرف پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آئےجنہیں پولیس نے باقاعدہ مفرور قرار دے دیا تھا۔

 تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو رواں سال 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی نشاندہی پر اس کے 3 اہم سہولت کاروں ذیشان، سہیل اور سمیر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

 پولیس حکام کا کہنا تھا  کہ مفرور خواتین اور دیگر پانچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔