افشاں رضوان:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کے بعد شہریوں نے حکومتی ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مہنگائی کے طوفان میں شہریوں نے قیمتوں میں معمولی کمی یکسر مسترد کر دی.
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں راکٹ کی طرح اوپر گئیں, لیکن اب معمولی کمی کو ریلیف کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول سستا ہونے کے باوجوداشیائے خورونوش کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں.
عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کے حقیقی اثرات کو کم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے فی لیٹر تک نمایاں کمی کرے، تاکہ اس کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچ سکیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آئے۔