سٹی42: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرے۔
سعودی عرب کے وزیر خٓرجہ پرنس فیصل بن فرحامنے ماسکو مین روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی اور سعودی روس باہمی امور کے ساتھ اہم عالمی اور علاقائی ایشوز پر بھی بات چیت کی۔
سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کے بعد پرنس فیصل بن فرحان نے کریمیلن میں صحافیوں کے ساتھ نیوز کانفرنس کی اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کی نارملائزیشن کے عمل اور ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے تنازعہ سے لے کر غزہ جنگ بندی تک کئی اہم ایشور پر اپنی اور ریاست کی رائے شئیر کی۔
ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرے
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو ماسکو میں اس پریس کانفرنس میں کہا کہ جب ایران کے جوہری پروگرام کی بات آتی ہے تو سفارتی مذاکرات کی طرف واپس آنے کی ضرورت ہے اور تہران کو بھی اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔