سٹی 42: پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 35 واقعات رپورٹ ہوئے ،سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج، 22 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے،فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے، وٹس ایپ کے 5، جبکہ 8 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے، گذشتہ 5 روز کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 103 مقدمات درج، 119 افراد گرفتار ہو چکے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے۔