سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پینشن اور الاؤنسز میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پینشن اور الاؤنسز میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پینشن اور الاونسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کردیا گیا۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کی مد میں اضافہ کیا گیا۔  اردلی الاونس 17 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپیہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے ڈیپیوٹیشن الاونس اور اسپیشل الاونس میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا، جبکہ معذور ملازمین کا کنوینس الاونس 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کردیا گیا۔  مسلح افواج کے اٹینڈنٹ الاونس کو 32 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا۔