ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات معطل

Islamabad High Court suspends decision of reinstatement of the Steel Mills employees, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے بُری خبر، پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات معطل کردئیے گئے۔

 اسلام اآباد ہائیکوررٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، پاکستان اسٹیل ملز کی درخواست پر فریقین کو چھ جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

 تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے ، کیس کی آئندہ سماعت چھ جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔پاکستان اسٹیل ملز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا چوبیس مارچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم دیا تھا،کیس کی آئندہ سماعت چھ جولائی کو ہوگی۔