ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کے قریب مزدور گہرے گڑھے میں گر گئے

داتا دربار کے قریب مزدور گہرے گڑھے میں گر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)داتا دربار کے قریب کھدائی کرتے ہوئے دو مزدور گہرے کھڈے میں جا گرے،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا ۔
 ریسکیو حکام کے مطابق داتا دربار کے قریب کھدائی کرنے کے دوران دو مزدور گہرے گڑھے میں گر گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی کی امدادی کارروائیوں کے دوران دونوں مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 20سالہ ارشاد اور 26 سالہ مجید شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،مزدوروں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer