لندن ایئر پورٹ پر نادیہ جمیل کیساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش

لندن ایئر پورٹ پر نادیہ جمیل کیساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش
کیپشن: اداکارہ نادیہ جمیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن چھوڑ دیا، وہ غیر ملکی ایئرلائن پر لندن سے لاہور آرہی تھیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل کا غیر ملکی ایئرلائن کے عملے کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا میرا سامان پڑا ہوا ہے ویل چیئر کا ویل بھی نہیں۔ میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور نہ ہی مجھے کوئی اٹینڈنٹ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے، میں اپنا سامان اٹھا کر واپس جاؤں گی جبکہ پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن بھی جاؤں گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے دستاویزات مانگیں گئیں جو فوری طور پر مجھے نہیں ملیں۔ جب مجھے دستاویزات ملیں عملہ تبدیل ہوگیا۔

یاد  رہے اداکارہ نادیہ جمیل کو گزشتہ برس اپریل میں بریسٹ کینسر  کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ علاج کے لیے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔ تاہم جولائی میں وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ اس بات پر خوشی اور خدا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔