ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتی عزیز الرحمان کی طالب علم سے زیادتی ثابت نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

 مفتی عزیز الرحمان کی طالب علم سے زیادتی ثابت نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Mufti Aziz ur Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے بدفعلی کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی،فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی ،پولیس نے مفتی کیخلاف مقدمے میں مقدس کتاب کی توہین اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کر لی.

مفتی عزیز الرحمن کی طالبعلم سے زیادتی کا معاملہ،ملزم اور طالبعلم صابر شاہ کی میڈیکل رپورٹ آ گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت نہیں ہو سکی۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل دیر سے ہونے کی وجہ سے طبی ملاحظہ کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ مقدمے میں دو دفعات کا اندراج کر دیا گیا ہے ۔مقدمے میں 295 بی اور 298 بھی لگا دی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق دونوں دفعات نا قابل ضمانت ہیں، فرانزک لیب کی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے ۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم کاچالان ویڈیو شہادت کی بنا پرمکمل کریں گے ۔مفتی عزیز الرحمن کیخلاف 17 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔طالب علم صابر شاہ نے مفتی عزیز الرحمان کیخلاف بدفعلی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمہ 377 اور 506 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ملزم مفتی عزیزالرحمن کوجوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوایا جا چکاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer