(مانیڑنگ ڈیسک)ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث اور جمعیت علمائے اسلام (ف) مانسہرہ کے سرپرست ولی کامل مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی معروف دینی شخصیت، استاذ العلماء، شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، گذشتہ سال ان کے صاحبزادے اور نائب مہتمم جامعہ عربیہ سراج العلوم جبوڑی مولانا شاہ عبد العزیز بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
مولانا سید غلام نبی شاہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اسلاف کی نشانی سمجھے جاتے تھے اور دینی حلقوں میں انہیں ممتاز مقام حاصل تھا، مولانا سید غلام نبی شاہ ہزاروں علماء کے استاد جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی انہیں اپنے بڑے بزرگوں میں شمار کیا کرتے تھے ۔