ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی علاقہ سے نایاب نسل کا ہرن نارووال کے گاؤں داخل، عوام نے پکڑ لیا

بھارتی علاقہ سے نایاب نسل کا ہرن نارووال کے گاؤں داخل، عوام نے پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بھارتی علاقہ سے نایاب نسل کا پاڑہ ہرن نارووال کے نواحی گاؤں سکروڑ میں داخل ہو گیا ۔

نارووال کے گاؤں سکروڑ میں  پاڑہ ہرن کو دیکھ کر شہریوں نے پیچھا کیا، ہرن ڈرتے ہوئے ایک حویلی میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد شہریوں نے حویلی میں داخل ہوکر ہڑن  کو پکڑ لیا۔

ابھی تک محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کوئی بھی شخص موقع پر نہ پہنچا ۔

موقع پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرن کو پکرا تو ہرن ڈرا ہوا تھا اور اس کے  دل کی دھڑکن بہت تیز چل رہی تھی۔  اکثر اوقات ہرن کو خوف کی وجہ سے ہارٹ اٹیک آجاتا ہے اور وہ مرجاتا ہے ۔