ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلے کا نشان ہمیں دیا جائے، ہم عوام پاکستان پارٹی نے درخواست جمع کرادی

بلے کا نشان ہمیں دیا جائے، ہم عوام پاکستان پارٹی نے درخواست جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  ہم عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان بلے کے جلد سرٹیفیکیٹ اجرا کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔ 

درخواست سینیر وائس چئیرمین سید امداد حسین نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمر زمان خان نے جمع کرائی۔ دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ بلے کا نشان کسی جماعت کے پاس نہیں، یہ ہمیں دیا جائے۔ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات اور دیگر شرائط پوری کی ہیں۔ بلے کے نشان کے حصول کے لئے پہلے جمع کرائی گئی درخواست پر عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ ہم عوام پاکستان نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے پر درخواست دائر کی تھی۔