ویب ڈیسک: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 04 January 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 4, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 5,126
Positive Cases: 22
Positivity %: 0.43%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 14
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کی نئی قسم کے 5کیسز سامنے آئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ قسم چین میں تیزی سے پھیلنے والا بی ایف سیون نہیں، ایکس بی بی ہے۔