ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کو دھچکا: ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

حکومت کو دھچکا: ایم کیو ایم کا بڑا اعلان
کیپشن: khalid maqbool siddiqui
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری، حلقہ بندیوں، ووٹرلسٹ اور مہاجر حقوق کے لئے پیر 9 جنوری کو کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی سے ڈیڈ لاک ہے۔

  ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام تنظیمی ذمہ داران اور ممکنہ بلدیاتی امیدواروں کو گرینڈ اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے ان کی کوئی بات نہیں مانی، جماعت اسلامی کی سیاست ایم کیو ایم کی طرف سے دی ہوئی خیرات ہے، شناخت پر ہم کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، شناخت ہی مقدر ہوتی ہے، جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا کسی اور کے ساتھ ہوا ہوتا تو اس کا وجود مٹ جاتا۔

 خالد مقبول صدیقی نے بعدازاں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔ مصطفی کمال نے کہا کوئی ایک جماعت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت و سکت نہیں رکھتی، کراچی تباہ ہو رہا ہے، کچرا نہیں اٹھایا جا رہا ہے، کراچی کے لوگوں کو نوکریاں نہیں دی جا رہی ہیں، حلقہ بندیوں کا معاملہ یہ ہے کہ ایک یونین کونسل میں ووٹرز کی تعداد کچھ ہے اور دوسری میں کچھ۔