ہیری پوٹر سیریز کی اداکارہ ایما واٹسن اسرائیلی ٹرولز کے نشانے پر کیوں?

amma watson of harry poter
کیپشن: amma watson
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لندن: برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جس پر اسرائیلی  سیاستدانوں اور یہودی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ٹرول کیا جارہا ہے ۔

 ہیری پوٹر سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والی برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیرکرنے کی دیر تھی کہ سارے کے سارے یہودی دم پر کھڑے ہوگئے

 ایما واٹسن نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک تصویر پوسٹ کی  تھ جس میں مظاہرے میں شریک ایک فلسطینی نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ یکجہتی ایک فعل ہے

برطانوی اداکارہ کی اس پوسٹ کو مسلمان ، فلسطینی  اور عرب  صارفین نے  بہت سارے لائکس دئیے اور شئیر کیا  جبکہ اسرائیلی حکام اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے فلم میں کردار سے لے کر ان کی ذاتی زنگی پر حملے کئے ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیل کے مستقل مندوب گیلاد ایردن نے ایما واٹسن کی پوسٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ’افسانہ ہیری پوٹر کے لیے تو ہوسکتا ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اگر ایسا ہوتا تو جادو کا اثر حماس پر بھی ہوجاتا۔

View this post on Instagram

A post shared by Press TV (@presstvchannel)