ویب ڈیسک: کویت میں شیر کا پالا پڑ گیا شیرنی سے، گھر سے فرار ہونے والے پالتو شیر کو مالکن کویتی لڑکی نے قابو میں کرلیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خلیجی ریاست کویت میں لوگ اس وقت خوف وہراس کا شکار ہوگئے، جب انہوں نے ایک خونخوار شیر کو سرعام سڑکوں پر گھومتے دیکھا۔ لوگ گھروں میں بند ہوکررہ گئے لیکن بعد میں ایک ایسا واقعہ ہوا کہ اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ۔
اس واقعے کی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شیر ایک گھر میں پالتو رکھا گیا تھا جو گھر سے بھاگ کر سڑک پر آگیا۔ شیر کی مالکن نے اس کا پیچھا کیا اور اسے دوبارہ پکڑ لیا۔
View this post on Instagram
یہ شیرصباحیہ علاقے میں سامنے آگیا تھا، جس سےشہری اور راہ گیر خوف کا شکار ہو گئے۔