مریم نواز کی سیلفیوں پر کارکنان کا ردعمل

مریم نواز کی سیلفیوں پر کارکنان کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کی نکالی گئی ریلی میں شرکت کی، بہاولپور میں پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقات کی ،اس دوران مریم نے سیلفیاں بھی بنائیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، تصاویر پر پارٹی کارکنان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی  نائب صدر مریم نوازنے بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)کی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیے اس دن حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔رہنمامسلم لیگ ن مریم نوازنےپھرعمران خان کوتابعدارکہتے ہوئے کہا کہ عوام کاسمندراسلام آبادکی طرف موڑدیاتوجعلی وزیراعظم کومنہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی۔انہوں نےکہاتبدیلی کانعرہ لگانےوالےبتائیں کیاکشمیرفروشی،مہنگائی کےطوفان اوربےروزگاری کےسیلاب کوتبدیلی کہتےہیں؟

ان کا مزید کہناتھا کہ بنی گالہ کامحل ریگولرائزکرایا۔اسلام آبادمیں 22سالہ نوجوان کوپولیس نےقتل کردیا،بلوچستان میں11کان کن شہیدہوگئےلیکن جعلی وزیراعظم نےآوازنہیں اٹھائی۔کیااس کوتبدیلی کہتےہیں۔ریلی سے خطاب سے قبل مریم نواز نے سلیفیاں بھی بنائیں,ہلکے گلابی رنگ میں ملبوس مریم نواز کی خوبصورت سیلفیوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ لیگی کارکنان کی جانب سے  ان کو دن کی بہترین سیلفی قرار دیاگیا۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کل کی کامیاب ریلی پر بہاولپور کے تمام مقامی سیاست دان کی کاوش قابل تعریف ہے،لانگ مارچ آخری آپشن ہوگا، اس کے بعد استعفی دیں گے،سڑک گرم ہوگی تو چوٹ ماریں گے،اسلام آباد کے بعد بلوچستان میں مزدوروں کاقتل حکومت فیل ہوگئی ہے،سینٹ الیکشن میں حصہ لینے بارے پی ڈی ایم قیادت فیصلہ کرے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer