ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار

لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار
کیپشن: City42 - Lahore Traffic
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،  منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈرپاسز کی تعمیر کے باوجودصوبائی دارالحکومت لاہور میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے منظر دیکھنے میں آتے ہیں، کینال روڈ، جیل روڈ مسلم ٹائون سمیت دیگر شاہراہوں پر آج پھر ٹریفک جام ہوگیا ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مریضوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے اس صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید جاننےکیلئے ویڈیو دیکھیں