ایم این اےملک افضل کھوکھر کے بھتیجے کی میت گھر پہنچا دی گئی

ایم این اےملک افضل کھوکھر کے بھتیجے کی میت گھر پہنچا دی گئی
کیپشن: City42 - Malik Afzal Khokhar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی ): جوہر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم این اےملک افضل کھوکھر  اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کھوکھر کی میت گھر پہنچا دی گئی۔ نماز جنازہ ہنجروال قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کھوکھر کی میت جوہر ٹاؤن میں واقع کھوکھر پیلس پہنچا دی گئی۔ گزشتہ راتشادی کی تقریب میں ملک اسلم گروپ اور ارشد بھٹی گروپ کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ گولی لگنے سے عمران شفیع کھوکھر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ ہنجروال قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ نمازہ جنازہ میں شرکت کے لئے صبح سویرے ہی مرحوم کے عزیزو اقارب کی کثیر تعداد نے کھوکھر ہاؤس آنا شروع کر دیا۔ نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے آنے والے تمام افراد کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کھوکھر پیلس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔