ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری شاہ، موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلم فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق

مصری شاہ، موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلم فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق
کیپشن: City42 - Accident Misri Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری ): مصری شاہ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار دو طالبعلم فٹ پاتھ سے ٹکر ا کر مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں قبضہ میں لیکر مر دہ خا نے منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علا قے کپ سٹور پل کے قریب 16سالہ امن ناظم اور  12سالہ عقاش تیز رفتا ری سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ اس دوران وہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے جس سے وہ مو قع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پو لیس نے قانونی کارروائی کرکے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، پولیس کے مطابق دونوں متوفی دوست تھے۔