ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت فیسٹیول ہائی الرٹ؛ فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹر لاہور بلا لیے

بسنت فیسٹیول ہائی الرٹ؛ فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹر لاہور بلا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بسنت فیسٹیول ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹرز لاہور بلا لئے گئے۔
سرجری اور ای این ٹی کے ایسوسی ایٹ کولاہوربلالیا گیا۔اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر رجسٹرارکوبھی بسنت پرلاہوربلایاگیا ۔
لاہوربلائے گئے ڈاکٹرزکوٹ خواجہ سعید ، یکی گیٹ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔سروسز ،سید مٹھا ہسپتال اورمیاں منشی ہسپتال میں ڈاکٹرزخصوصی ڈیوٹی پرتعینات ہونگے۔
جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈیوٹی دیں گے۔جنرل ہسپتال سے ڈاکٹرز سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہونگے۔الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔