مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی مصنوعی اور پولیس کے جعلی مقابلے جیسی لڑائی ہے، سراج الحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کو ووٹ دینا آئی ایم ایف کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، پانچ ہزار ارب سالانہ کرپشن ہو رہی ہے، ان لوگوں کو ووٹ دینے کا مقصد آئندہ دس ہزار سالانہ کرپشن کو ووٹ دینا ہے۔ 
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کا جوش دیکھ کر محسوس ہوتا ہے، 8 فروری پاکستان میں بد امنی کرپشن غربت  کے خاتمے کا دن ثابت ہو گا۔ 

میرے ساتھ جتنے لوگ اسٹیج ہر ہیں یہ عوام ہیں، میرے ساتھ عوام کے حقیقی خدمت گار موجود ہیں،۔ بلاول زرداری کی اور  زرداری بلاول کی تعریف کرتے ہیں، نواز شریف شہباز کی اور شہباز شریف نواز شریف کی تعریف کرتے ہیں۔ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد سب سے زیادہ اہم ملک ہے ۔ پاکستان میں ایک ہزار سے زیادہ یورینیم موجود ہے سونا چاندی موجود ہے، پاکستان میں ذہین ترین نوجوان موجود ہیں مگر ہم دنیا میں پھر بھی تماشہ بنے ہیں۔ پاکستان میں سوئٹرز لینڈ سے زیادہ خوبصورت مقامات موجود ہیں مگر سیاح یہاں نہیں آتے. ملک میں خود کش حملے ہوتے ہیں آپ نواز شریف زرداری سے سوال کیوں نہیں پوچھتے۔ چالیس سال سے زائد نواز شریف اور آصف علی زرداری نے حکومت کی مگر تحفے میں کرپشن دہشت گردی اور غربت ملی ہے۔ ہمارے ملک میں صاف پانی نہیں غریب کو تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ ایک صاحب کہتے ہیں میرا باپ صدر ماں وزیر اعظم تھی مجھے بھی موقع دو۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ چالیس سال سے یہی لٹیرے اور سرمایہ دار پاکستان پر مسلط ہیں عوام کی باری کب آئے گی، میں چاہتا ہوں کی غریب پاکستانیوں کے لئے حلال رزق اور مفت تعلیم صحت کے دروازے کھول دوں۔ آج ہماری کرنسی افغانستان بنگلہ دیش اور بھارت سے کمزور نواز شریف، شہباز شریف کی وجہ سے ہے۔ مسلم لیگ کو ووٹ دینا آئی ایم ایف کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، پانچ ہزار ارب سالانہ کرپشن ہو رہی ہے، ان لوگوں کو ووٹ دینے کا مقصد آئندہ دس ہزار سالانہ کرپشن کو ووٹ دینا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کل پھر ایک ہو جائیں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آپ 8 فروری کو ان کی سیاست کو پولنگ اسٹیشن میں دفن کریں، ان سے پوچھیں کہ آپ نے کشمیر فلسطین کے لئے کیا کیا، آپ نے فلسطین کے لئے ایک جلوس تک نہیں نکالا، آپ نے امریکہ کے ڈر سے فلسطین کے لئے آواز نہیں اٹھائی۔ ممتاز قادری کو کس کی حکومت میں پھانسی دی گئی، ریمنڈ ڈیوس کو کس کی حکومت میں ملک سے روآنہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ فروری کو کل میں لاہور میں کشمیر اور فلسطین مارچ کی قیادت کروں گا۔ میں نے کہا ہے کہ میں فلسطین جاوں گا۔ ہر قیمت پر فلسطینیوں کا ساتھ دوں گا میرے ایمان کا تقاضا ہے، ہم نے ایک ارب سے زائد اکٹھا کرکے بھیجا۔ مجھ سے فلسطینیوں نے ٹینک مانگے ہیں انشاءاللہ انقلابی حکومت آئے گی فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دوں گا۔ 

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا تعلیمی نظام دے گی لوگ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے کو ترجیح دیں گے، نوجوانوں سے کہتا ہوں دوسرے ملکوں میں نہ جائیں آپ کو بلاسود قرضے دئیے جائیں گے، کسانوں کو سستی بجلی بیج فراہم کریں گے ، وائٹ ہاوس ہمارے گورنر ہاوس سے کہیں چھوٹا ہے۔ پاکستان میں کمشنر کا گھر کئی کئی کنال پر مشتمل ہے، جب ہمارا وزیر خزانہ ملک سے باہر جاتا ہے تو بھیک مانگنے کے لئے بھی مہنگے ترین ہو ٹل میں رہتا ہے۔ جب میں کے پی کے کا وزیر خزانہ تھا کے پی کے پر بہت قرضہ تھا۔ پاکستان مجھے دو پاکستان کو قرض فری پاکستان بنا دوں گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید سات بار وزیر رہا، نالہ لئی نہ بنا سکا، اب ان کی سیاست کو نالہ لئی میں ڈبونا ہے، ہم  آئے تو کشمیر کی آزادی اور فلسطین کو سپورٹ کے لئے اقدامات کریں گے۔ ووٹ برائے روزگار ،ووٹ برائےعافیہ کی آزادی کے لئے ،ووٹ برائے  کشمیر کی آزادی کے لئے، ووٹ برائے سودی نظام کا خاتمہ دیں۔ شیر کو ووٹ دینا ،تیر کو ووٹ دینا اور تیر کو ووٹ دینا شیر کو ووٹ دینا ہے۔ اب نہ تیر چلے گا نہ شیر صرف ترازو چلے گا۔