انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کیلئے مانیٹرنگ سے متعلق اہم سنگ میل عبور

انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کیلئے مانیٹرنگ سے متعلق اہم سنگ میل عبور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : پنجاب پولیس نے الیکشن 2024ء کے پرامن انعقاد کیلئے مانیٹرنگ سے متعلق اہم سنگ میل عبور کرلیا.

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹیز اتھارٹی، پی آئی ٹی بی اور این آر ٹی سی میں معاہدہ ہو گیا ،  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موجودگی میں تینوں اداروں کے نمائندگان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

 معاہدے کے مطابق جنرل الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے 29 ہزار کیمرے خریدے جائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ   کیمروں کی خریداری پر کل 01 ارب 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی،الیکشن کے انعقاد کے بعد خریدے گئے کیمرے حکومت پنجاب کی ملکیت ہوں گے۔

  آئی جی پنجاب نے کہا کہ نئے کیمرے جدید اور نائٹ ویژن ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے،کیمرے الیکشن کی مانیٹرنگ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے میں مددگار ہوں گے،عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer