لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، بہار کا خاموشی سے آغاز ہو گیا

Lahore rain, Lahore spring season, Beginning of the spring in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں اتوار کی صبح تھوڑی تھوڑی کر کے اچھی خاصی بارش برس گئی۔  بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بہار کا خاموشی سے آغاز ہو گیا۔

مدھم بارش سے ماحول میں خنکی بڑھ گئی تاہم آسمان پر بادل اب کم ہو گئے ہیں۔ امکان ہے کہ آج دن کے دوران دھوپ نکل آئے گی۔

لاہور میں بہار کا خاموشی سے آغاز ایک ہفتہ پہلے ہو چکا ہے۔ توقع ہے کہ حالیہ بارش کا آج اختتام ہوتے ہی موسم میں بدلاؤ واضح ہونے لگے گا اور لاہور کے باسی 8 فروری کو ووٹ ڈالنے جائیں گے تو وہ واضح طور پر بہار کا ایک دن ہو گا۔