ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب کو عمران خان کا ڈر ہے، شاہ محمود قریشی

شساہ محمود قریشی
کیپشن: شساہ محمود قریشی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معیشت کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس۔ کہتے ہیں شہباز شریف ملک کو سنبھال نہیں سکے بس کیس معاف کرواتے رہے۔
 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ جو انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اس سے ڈرنے والے نہیں۔ سب کو عمران خان کا ڈر ہے۔ اگر عمران خان سے نہیں ڈرتے تو الیکشن کی تاریخ دیں اور صاف شفاف الیکشن کروائیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا حکومت جلد پیٹرول کی قیمت مزید اوپر لے جائے گی۔عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکی ہے۔