پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا

پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نےدنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس دینے والی ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو بلاک کیا گیا۔ اس سے قبل تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے یا  نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈکی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے  یا  ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو  پہلے 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کیا گیا تھا اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک یا  ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی اور واضح کیا گیا تھا کہ   وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گااور رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کوبلاک کرنے  یا ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

وکی پیڈیا کی جانب سے پی ٹی اے کی دی گئی مہلت کے دوران ہدایات پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی توہین آمیر مواد ہٹایا جس پر وکی پیڈیا کو پاکستان میں بلاک کردیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی اے ملک کے قانون اور ضوابط کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے محفوظ آن لائن تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔