ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کا چکر، بااثر افراد کا طلبا پر تشدد

لڑکی کا چکر، بااثر افراد کا طلبا پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: اسلام پورہ میں لڑکی کے تنازعہ پر بااثر ملزموں نے طالب علموں کو اکیڈمی سے اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان ذوالفقار اور اس کے ساتھیوں نے اکیڈمی سے احسان اور اسامہ نامی طالب علموں کو اغوا کیا اور سول لائنز کالج کے ہاسٹل میں پر تشدد کرتے رہے۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں ماسک لگائے ملزموں کو طالب علموں کو اغوا کے بعد لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان نے دونوں طالب علموں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا۔ اسلام پورہ پولیس نے اغوا اور تشدد کرنے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ذوالفقار ایف بی آر کا ملازم ہے۔