(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا ٹریفک پولیس اہلکاروں کے متعلق بڑا فیصلہ، ہائیکورٹ نے ڈیوٹی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے اہلکار شہید قرار دیدیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے وارڈن کی بیوہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ بیوہ فردوس شفیق کی درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت کے مطابق دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق اہلکار شہید کے زمرے میں آتے ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے راجہ رفاقت علی ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے اہلکار شہید کیٹیگری میں آتے ہیں۔