ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ، شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے :زرداری

نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ، شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے :زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سیاست کے بڑے کھلاڑی آصف زرداری نے نواز شریف کے "مجھے کیوں نکالا ؟" سوال کا جواب دے دیا۔ انکا کہنا ہے کہ میاں صاحب آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے۔ آپ کو یہ دھرتی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ اسلئے آ پ کو نکالا گیا ہے، تخت رائیونڈ نے بلوچستان کو اپنی کالونی بنا رکھا تھا۔

 تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرآصف  علی زرداری کا کہنا تھا کہ شریفوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ملک کو قرضے کے بوجھ تلے اتنا دبا دیا گیاہے کہ یہ گناہ بھی قابل معافی نہیں۔ انہوں نے شریفوں کے ترقیاتی منصوبوں کو  دکھاوا اورمصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ڈر ہے کہ مصنوعی ترقی کا یہ بم ایک دن  پھٹ کر تباہی نہ پھیلا دے۔ یہ لوگوں کو پانی اور صحت کی سہولیات دینے  کی بجائے سڑکیں بنا رہے ہیں۔

 آ صف علی زرداری کا کہنا تھاکہ دکھاوے اور سستی شہرت سے ہٹ کر یہ کوئی بھی منصوبہ بنانے کو تیار نہیں  ہیں۔ نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ اور شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے۔ نوازشریف نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے نہیں جی ٹی روڈ کے وزیراعظم تھے۔ تخت رائیونڈ نے بلوچستان کو اپنی کالونی بنا رکھا تھا ۔ نون لیگ نے سب کو اپنا غلام سمجھ رکھا تھا۔ اس لئے بلوچستان میں  بغاوت ہوئی ہے۔