سٹی42: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہےکہ اڈیالہ جیل میں انتظامیہ نے ملاقات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقاتیں بند کردی ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جیل کے باہر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتی ہیں، جس جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان کی ملاقات بند ہے، آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بندکردی گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل پابند ہیں کہ وہ قانون کی عملداری کریں۔
رطا تارڑ نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کیس میں سزایافتہ قیدی ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما بھارتی میڈیا کو انٹرویوز دے رہے ہیں ۔
عطا تارڑ نے کہا بانی کو جیل میں ہر سہولت حاصل ہے جس کا عام آدمی جیل سے باہر تصور نہیں کر سکتا۔ بانی کا ناشتہ غریب آدمی کے ایک ہفتے کی خوراک ہے۔
یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سہولتیں لینے والے قیدی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہر روز نقص امن پید ا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اندر جا کر ملاقاتیں کریں اور باہر پروپیگنڈا کروائیں، آپ کو ایک موقع دیا گیا تھا، جس جس نے خلاف ورزی کی، اس کی ملاقات بند ہو گئی ہے۔
عظمیٰ خان نے باہر آکر بتایا کہ ان کے بھائی غصے میں بھی تھے، ہم بھی ملاقاتیں کرنے جاتے تھےلیکن کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں کی۔
یہ سب تو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔ وائلیشن کرنے والے کسی شخص کو ملاقات کی اجازت نہیں۔ ریاست کی رٹ اسٹیبلش ہوگی۔ اب روز روز اڈیالہ کے باہر تماشا نہیں لگےگا، ملاقاتوں کا مقصد ہوتا ہے حال احوال معلوم کرنا۔ آپ کہتے ہیں کہ (ملاقاتوں سے) ریاست کو گرا دیں گے، آپ بھارت کو ہرانے والی ریاست کو ہرائیں گے؟ آپ چاہتے ہیں کہ ملک کا دفاع کمزور ہو، سالمیت کو نقصان پہنچے۔
وزیر اطلاعات نے اطلاع دی کہ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ جیل کے باہر اب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی تو سختی سےنمٹا جائےگا، اب جیل کے باہر کوئی خلاف ورزی ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، کوئی ابہام نہ رہے، اب روز روز اڈیالا کے باہر تماشا نہیں لگےگا۔
بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کسی قیدی کو اتنی سہولیات نہیں دی گئیں، کسی قیدی کو جاگنگ مشین نہیں ملی۔
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی این ایف سی اجلاس میں شرکت احسن اقدام ہے۔ یہی ان کا اصل کام ہے۔ انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا کہ وہ سڑک سے اٹھ کر کمروں میں آ کر میٹنگز کر رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ جب بلائی جاتی ہے تو وہ اس میں شرکت کر کے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کئی مرتبہ اس آفر کو دوہرایا ہے کہ ہم صوبے اور صوبے کے عوام کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج آئے ہیں، ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اندر جا کر ملاقاتیں کریں اور باہر پروپیگنڈا کروائیں، آپ کو ایک موقع دیا گیا تھا، جس جس نے خلاف ورزی کی، اس کی ملاقات بند ہو گئی ہے۔ عظمیٰ خان نے باہر آکر بتایا کہ ان کے بھائی غصے میں بھی تھے، بہنوں نے یہ بتایا کہ بانی اب فرسٹریشن کا شکار ہیں۔