ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، لاہور سے 20 ٹن امدادی سامان روانہ

سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، لاہور سے 20 ٹن امدادی سامان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سری لنکا میں دتوا طوفان کی وجہ سے ہونے والی  تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، این ڈی ایم اے نے آج سری لنکن ائیر لائین کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لیے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکن  متاثرین کے لیے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے۔ پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں پہلے سے موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

این ڈی ایم اے کمرشل پروازوں  کے ذریعے سری لنکا کو  مزید  امدادی سامان  کی ترسیل جاری رکھے گا۔ پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ47 رکنی امدادی ٹیم بشمول 6.5 ٹن ضروری آلات لیکر بھی سری لنکا پہنچ چکا ہے۔

این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز بھی سری لنکا روانہ کیا ہے۔ پاکستان نیوی کے بحر ی جہاز اورہیلی کاپٹربھی سری لنکا میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے  متاثرین کی ہر ممکن  امداد کی  کوشش جاری رہے گی،مشکل وقت میں پاکستان کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا کے عوام کے ساتھ گہری دوستی  اور علاقائی یکجہتی کے عزم کا مظہر ہیں۔