ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزم گرفتار

لاہور؛ حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے لاہور زون نے کاروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کاروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی طرف سے کی گئیں، جن کے دوران حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزموں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد حسن، شیخ راشد اور سعید احمد شامل ہیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد حسن حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا، جس سے 29 لاکھ پاکستانی  روپے برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے حوالہ ہنڈی کی بابت دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان شیخ راشد اور سعید احمد کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس کا سٹاک تیار کرنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اُن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں ۔