دانیال عزیز ہی نہیں تمام لوگ بلاول بھٹو کی زبان بولیں گے، راجہ پرویز اشرف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا: سابق وزیراعظم اور موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دانیال عزیز ہی نہیں  تمام لوگ بہت جلد بلاول بھٹو کی زبان بولیں گے۔ پی پی الیکشن میں کوئی سیٹ خالی نہیں چھوڑے گی ،تمام حلقوں سے بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

گوجرانوالہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایک دور تھا صرف 22 خاندانوں کو ووٹ ملتا تھا، اب پاکستان کا ووٹر صیح فیصلہ پاکستان کے حق میں کرنے اہل ہو چکا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجرانوالہ عظم لوگوں کا مسکن ہے۔8 فروری کو انتخاب ہے آپ نے اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنا ہے۔ آپ نے فیصلے کرنا ہے کہ کونسی جماعت آپ کے ملک کی نمائندگی کر سکتی ہے۔ 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو ووٹ ووٹ کی بات ہو رہی ہے، اس ملک کو ووٹ کا حق دینے والا ذوالفقار علی بھٹو تھا۔آج بھٹو کی پارٹی پھر عوام کی عدالت میں آ رہی ہے۔عوام کی سوچ رکھنے والوں کا تعلق اگر ہو سکتا ہے تو وہ  پیپلزپارٹی ہے۔

گوجرانوالہ کے پارٹی کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں آپکا شکر گزار ہوں جس جذبے سے آپ نے میرا استقبال کیا۔مجھے پتہ تھا میں جہاں جا رہا ہوں وہ میرے بہادروں کی بستی ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی بڑی وفاقی سیاسی جماعت ہے ۔پی پی پی نے ہمیشہ الیکشن میں سرپرائز دیا ہے پیپلز پارٹی اپنے بل بوتے پر انتخاب لڑے گی ۔بلاول بھٹو کا جلد گوجرانوالہ  کا دورہ شیڈول ہو گا گوجرانوالہ آمد کے حوالے سے تیاریاں شروع  کر دی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے ۔الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کرے ۔ پاکستان کا ووٹر صیح فیصلہ پاکستان کے حق میں کرنے اہل ہو چکا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز سمیت تمام لوگ بہت جلد بلاول بھٹو کی زبان بولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی الیکشن میں کوئی سیٹ خالی نہیں چھوڑے گی ،تمام حلقوں سے بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے چائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ممکنات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔انشاءاللہ الیکشن آٹھ فروری کو ہوں گے۔ صدر پاکستان وہ بنے گا جس کو قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیز ووٹ دیں گی